پاکستان

پاکستان: اب الگ الگ جیلوں میں نہیں رہیں گے عمران خان اور بشریٰ بی بی، عدالت سے شوہر-بیوی کو ملی راحت

بشریٰ بی بی کو اسلام آباد واقع بنی گالہ میں قید رکھا گیا ہے، بشریٰ نے اس فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی اور اڈیالہ جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا جہاں عمران خان قید ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

پاکستان کے سابق وزیر اعطم عمران خان کی شریک حیات بشریٰ بی بی کو ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ بدھ کے روز اپنے حکم میں عدالت نے بشریٰ بی بی کو ان کی ذاتی رہائش یعنی عارضی جیل سے راولپنڈی واقع اڈیالہ جیل میں منتقل کرنے کا حکم صادر کر دیا۔ یعنی بشریٰ بی بی اب اسی جیل میں رہیں گی جہاں عمران خان پہلے سے قید ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 49 سالہ بشریٰ بی بی کو اسلام آباد واقع پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی حویلی بنی گالہ میں قید رکھا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی نے بنی گالہ میں رکھنے کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی جس میں انھوں نے اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Published: undefined

اس معاملے میں جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے گزشتہ ہفتہ سماعت مکمل کی تھی اور اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ آج اپنے حکم میں عدالت نے بنی گالہ کے عارضی جیل کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا اور حکم صادر کیا کہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں منتقل کیا جائے۔ بشریٰ بی بی کو ایک دیگر معاملے میں سماعت کے لیے بدھ کو اڈیالہ جیل لے جایا گیا، لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ انھیں کب اس جیل میں باضابطہ طور پر منتقل کیا جائے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اسلام آباد جوابدہی عدالت کے ذریعہ توشہ خانہ بدعنوانی معاملے میں بشریٰ بی بی اور عمران خان کو 14-14 سال جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس کے بعد بشریٰ بی بی کو رواں سال 31 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ حالانکہ توشہ خانہ بدعنوانی معاملے میں ان کی سزا کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ معطل کر دیا گیا تھا۔ اس وقت بشریٰ بی بی غیر اسلامی شادی معاملے میں زیر حراست ہیں اور عمران خان بھی کچھ دیگر معاملوں میں قید ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined