پاکستان میں ایک بار پھر معصوم لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ معاملہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کا ہے جہاں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس واقعہ میں کم از کم 50 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پہلے 15 لوگوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی تھی، لیکن اب یہ تعداد بہت بڑھ گئی ہے۔ پاکستانی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں کے قافلہ پر یہ حملہ کیا گیا۔ حملہ اوچت کے مقام پر ہوا جہاں 6 خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
Published: undefined
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ واقعہ میں کم از کم 3 خواتین سمیت 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سبھی زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی حکام نے علاقہ کی ناقہ بند کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش بھی شروع ہو گئی ہے۔ ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ یہ حملہ کسی دہشت گرد تنظیم کی طرف سے کیا گیا ہے یا پھر کچھ الگ معاملہ ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ جانکاری ضرور سامنے آئی ہے کہ جن مسافر گاڑیوں پر حملہ ہوا ہے اس میں شیعہ مسلم سوار تھے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ شروعاتی رپورٹس میں ترجمان ڈی پی او احسان اللہ کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ فی الحال ہلاکتوں کی صحیح تعداد سے متعلق کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔ حالانکہ انھوں نے یہ ضرور کہا کہ جس قافلہ پر فائرنگ ہوئی ہے اس میں مسافر گاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
Published: undefined
اس فائرنگ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رضاکار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کارکنان راحت و بچاؤکاری کے لیے پہنچ گئے۔ انھوں نے فوری طور پر راحت رسانی کا کام شروع بھی کر دیا۔ سبھی زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال بھیجا گیا۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویش ناک بھی بتائی جا رہی ہے۔ اس درمیان صدر مملکت آصف زرداری نے فائرنگ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انھوں نے کُرّم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نہتے مسافروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے۔ شہریوں پر ہوئے اس حملے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز