تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونے پر اتوار کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر 100000 حامیوں کو اکٹھا کرنے کے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا تذکرہ کرتے ہوئے نیشنل اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) انتظامیہ نے سبھی اراکین پارلیمنٹ کی سیکورٹی یقینی کرنے کی اپیل کی ہے، چاہے وہ کسی بھی پارٹی سے جڑے ہوں۔ ’ڈان‘ کی رپورٹ میں اس کی جانکاری دی گئی ہے۔ دوسری طرف اسلام آباد کی سیکورٹی سطح کو ریڈ کر دیا گیا ہے، جبکہ بدلتے حالات کو دیکھتے ہوئے شریف کو پولیس کمانڈو فراہم کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
اس درمیان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک غیر مطمئن ایم این اے نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان پر وزیر اعلیٰ کی ایک ویڈیو لیک ہونے کے بعد ’افغانستان جیسی حالت‘ پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے جس میں انھیں کابینہ اراکین کو ہدایت دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق اور پارٹی اراکین پارلیمنٹ کو احتجاجی مظاہرہ کرنے اور ان پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کی تصویریں لے جانے کے لیے کہا، جنھوں نے اپنی وفاداری بدل لی تھی۔
Published: undefined
چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس انسپکٹر جنرل اسلام آباد کو خطاب کرتے ہوئے ایک خط میں شریف نے اتوار کو ووٹنگ کرنے والے سبھی ایم این اے کے لیے مکمل سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ شریف نے خط میں لکھا ہے ’’جب وہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ دینے کے اپنے حق کا استعمال کرنے کے لیے نیشنل اسمبلی میں حصہ لیں گے تو یہ آپ کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ سبھی ایم این اے کو، سیاسی انسلاک کے باوجود مکمل سیکورٹی/تحفظ یقینی کریں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز