کراچی: وزیر اعظم عمران خان کے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران وہاں کے امیر نے پاکستان کو تین ارب ڈالر کی مدد کا وعدہ کیا تھا۔ اس رقم میں سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر پیر کے روز موصول ہو گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کے ترجمان نے ایک ارب ڈالر موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ یہ رقم ملنے کے بعد 9 نومبر کو ایس بی پی کا ریزرو 7.482 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8.482 ارب ڈالر ہو گیا۔
عمران خان کی زیر قیادت حکومت پاکستان کے سامنے غیر ملکی کرنسی کا کافی بحران کھڑا ہوچکا ہے۔ پاکستان کا مالی سال 2018 میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 18 ارب ڈالر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ مالی سال 2019 میں خسارے سے نکلنے کے لئے پاکستان کو 12 ارب ڈالر اضافی کرنسی کی ضرورت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم گزشتہ ماہ سعودی عرب کے دورے پر گئے تھے اور شاہ سلمان نے پاکستان کی تین ارب ڈالر کے تیل کی ادائیگی کو مؤخر کرنے اور تین ارب ڈالر نقد دینے کا وعدہ کیا تھا۔ ڈالر میں موصول ہونے والی رقم کو پاکستان استعمال نہیں کرے گا اور اسے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو بڑھانے کے لئے کام میں لایا جائے گا۔ تین ارب ڈالر کے تیل کی ادائیگی کو اگلے تین سال کے لئے مؤخر کرنے سے پاکستان کو درآمدات بل کم کرنے میں مدد ملے گی۔ تیل کا بل پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارہ میں اضافہ اہم عوامل میں سے ہے۔
پاکستان مالی بحران سے نکلنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکیج حاصل کرنے کے لئے کوشش کر رہا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں خسارہ 4.5 فیصد گھٹ کر 4.84 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز