سعودی عرب نے پاکستان کو 8 ارب ڈالر کی مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دی نیوز نے اتوار کےروز یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق اس مالی امداد میں تیل کی مالیاتی سہولت کو دوگنا کرنا، ڈپازٹس کے ذریعے اضافی فنڈنگ اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران موجودہ 4.2 ارب ڈالر کے تعاون کی مدت میں توسیع شامل ہے۔
Published: undefined
بڑھے ہوئے مالیاتی پیکیج کی شرائط کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان کے وزیر خزانہ اسماعیل وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے ارکان کے روانہ ہونے کے بعد سعودی عرب میں ہی مقیم ہیں۔
Published: undefined
نئے امدادی پیکیج میں تیل کی سہولت کو 1.2 ارب ڈالر سے دگنا کرکے 2.4 ارب ڈالر کرنا شامل ہے۔ سعودی عرب نے اس پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ 3 ارب ڈالر کے موجودہ جمع فنڈ میں جون 2023 تک توسیع کی جائے گی۔
Published: undefined
سعودی عرب کا پاکستان کے لیے نیا مالیاتی پیکیج ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک کی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے اور ملک کو بیلینس ادائیگی اور مہنگائی کی صورتحال کا سامنا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ چھ سے سات ہفتوں میں 6 ارب ڈالر کم ہو کر 10.5 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
Published: undefined
پہلے نو مہینوں میں 13.2 ارب ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی ضروریات پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے درمیان، پاکستان کو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی کو روکنے کے لیے جون 2022 تک 9 ارب سے 12 ارب ڈالر کی مالی امداد درکار ہے۔ پاکستان کو رواں مالی سال کی سہ ماہی (اپریل تا جون) میں 3 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض ادا کرنا ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز