پاکستان

پاکستان: کوئٹہ کے چار ستارہ ہوٹل میں دھماکہ، چار کی موت، 12 زخمی

پاکستان کے بلوچستان صوبے کی راجدھانی کوئٹہ میں ایک چار ستارہ ہوٹل میں دھماکہ سے ایک پولیس افسر سمیت چار لوگوں کی موت اور 12 دیگر زخمی ہو گئے

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ 

اسلام آباد: پاکستان کے کوئٹہ میں ایک چار ستارہ ہوٹل میں دھماکہ سے ایک پولیس افسر سمیت چار لوگوں کی موت اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔ بلوچستان رقبے کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جہاں کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیرینا ہوٹل کے باہر یہ دھماکہ پیش آیا۔

Published: undefined

صوبائی حکام کے مطابق بدھ کی شب قریباً سوا دس بجے کوئٹہ میں شاہراہ زرغون پر واقع چار ستارہ سیرینا ہوٹل کی پارکنگ لاٹ میں دھماکہ ہوا ہے۔ کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اظہر اکرام نے ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکہ خیز ڈیوائس ایک گاڑی میں نصب کی گئی تھی۔ دھماکے سے ایک پولیس افسر اور ہوٹل کا ایک حفاظتی گارڈ سمیت چار لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 12 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ سے بہت سی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Published: undefined

پاکستان کے روزنامہ ڈان نے پولیس سپرنٹندنٹ طاہر رائے کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے کے بعد ہوٹل کا محاصرہ کر لیا گیا اور انسداد دہشت گردی دستے کو واقعہ کی جانچ کے احکام دیئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر دھماکے کے بعد فوٹیج شیئر کی گئی ہے، اس میں آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل آسمان کی جانب بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں اور پارکنگ میں کھڑی کئی گاڑیوں کوآگ لگی ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined