پاکستان

پناما پیپر معاملہ میں نواز شریف کو 10 سال قید

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ ان کی بیٹی مریم کو 7 سال کی سزا ہوئی۔ ساتھ ہی نواز شریف کے دونوں بیٹوں کو بھگوڑا قرار دیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پناما پیپر میں نام آنے کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر چل رہے مقدمے میں پاکستان کی ایک عدالت نے بدعنوانی کا الزام ثابت ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں عدالت نے ان کی بیٹی مریم نواز کو 7 سال اور داماد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ فیصلہ لندن میں غیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی کروڑوں کی ملکیت سے متعلق ہے۔ نواز شریف کو 10 سال جیل کی سزا کے ساتھ ہی 8 ملین پاؤنڈ جرمانہ کی سزا بھی دی گئی ہے۔ ساتھ ہی پاکستان حکومت کو اس معاملے سے متعلق لندن کی سبھی ملکیت کو ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل دن میں نواز شریف، مریم نواز اور صفدر نواز کی 7 دنوں تک فیصلہ معطل کرنے کی عرضی کو عدالت نے خارج کر دیا تھا۔ اس دوران شریف خاندان کی طرف سے نواز شریف کی بیگم کلثوم نواز کی خراب طبیعت کا حوالہ بھی دیا گیا۔ اس معاملے میں بیٹی مریم نواز کو بھی سزا سنائے جانے سے ان کے سیاسی مستقبل پر سوال کھڑا ہو گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ بیٹی مریم نواز کو والد نواز شریف کے جانشیں کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined