پاکستان

پاکستان: عمران خان کی نیشنل اسمبلی رکنیت چھینے جانے کے بعد انتخابی کمیشن دفتر کے باہر فائرنگ

عمران خان کے حامی اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب اقبال ٹاؤن میں مظاہرہ کر رہے ہیں، اس احتجاجی مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے ہیں تاکہ بھیڑ کو منتشر کیا جا سکے۔

عمران خان
عمران خان 

پاکستان میں ’پاکستان تحریک انصاف‘ (پی ٹی آئی) پارٹی کو اس وقت زوردار جھٹکا لگا جب سابق وزیر اعظم عمران خان کی نیشنل اسمبلی رکنیت ختم کر دی گئی۔ ساتھ ہی عمران خان کو پانچ سال کے لیے انتخاب لڑنے پر نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ یعنی انتخابی کمیشن نے انھیں الیکشن لڑنے سے محروم کر دیا ہے۔ اس فیصلہ کے بعد انتخابی کمیشن دفتر کے باہر فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ حالانکہ یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ یہ فائرنگ کس نے کی۔ اس واقعہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع فی الحال نہیں ملی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان عمران خان کے حامیوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔ اسلام آباد ایکسپریس وے کو بلاک کر دیا گیا ہے اور عمران خان کے حامی اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب اقبال ٹاؤن میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس احتجاجی مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے ہیں تاکہ بھیڑ کو منتشر کیا جا سکے۔

Published: undefined

دراصل انتخابی کمیشن نے توشہ خانہ معاملے میں عمران خان کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔ کمیشن نے اس معاملے میں 19 ستمبر کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ عمران خان کے بدعنوانی کا قصوروار پائے جانے کے بعد ان کے خلاف احتجاج بھی شروع ہو گیا ہے۔ حریف پارٹی کے کارکنان بھی سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان رضا کی صدارت والی چار رکنی بنچ نے عمران خان کی نیشنل اسمبلی رکنیت کو لے کر فیصلہ سنایا ہے۔ فیصلے کے بعد انتخابی کمیشن کے دفتر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی، لیکن اس کے باوجود انتخابی کمیشن دفتر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined