پاکستان

پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل مستعفی، اسحٰق ڈار نامزد

مفتاح اسمٰعیل نے ٹوئٹ کیا کہ آج انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ساتھ اجلاس میں بطور وزیر خزانہ زبانی استعفیٰ دے دیا۔

مفتاح اسمٰعیل، تصویر آئی اے این ایس
مفتاح اسمٰعیل، تصویر آئی اے این ایس 

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کی دو روز تک یکے بعد دیگرے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف (آج) پیر کو پاکستان واپس آئیں گے، جان کے ہمراہ اسحٰق ڈار بھی وزیر خزانہ کا منصب سنبھالنے پاکستان پہنچیں گے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے مفتاح اسمٰعیل سے ملاقات کی، جنہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ملاقات کے بعد جاری ہونے والے بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اسحٰق ڈار کو وزیر خزانہ نامزد کیا ہے۔

Published: undefined

بعدازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مفتاح اسمٰعیل نے ٹوئٹ کیا کہ آج انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ساتھ اجلاس میں بطور وزیر خزانہ زبانی استعفیٰ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان واپس پہنچنے کے بعد باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے دو بار وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

Published: undefined

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پی ایم ایل (ن) کے ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی زیر صدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈویئر روڈ پر واقع وزیراعظم کے اپارٹمنٹ میں ہونے والی ملاقات میں اسحٰق ڈار، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، ملک محمد احمد خان اور احد چیمہ بھی موجود تھے۔ مزید کہا گیا کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی وقومی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined