پاکستان

پاکستان کے وفاقی وزیربرائے مذہبی امورمفتی عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق

مفتی عبدالشکور کل شب میریٹ ہوٹل سے شاہراہ دستور پر سیکرٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے کہ اس دوران میں ایک تیز رفتارہ گاڑی نے مفتی عبدالشکور کی کار کو ٹکر مار دی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ٹویٹر گریب</p></div>

فائل تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ٹویٹر گریب

 

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی مولانا مفتی عبدالشکور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و امیر جے یو آئی فاٹا مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ اتوار کے روزدن 2 بجے تاجبی خیل لکی مروت میں ادا کی جائے گی۔

Published: undefined

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مفتی عبدالشکور ہفتہ کی شب میریٹ ہوٹل سے شاہراہ دستور پر سیکرٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے کہ اس دوران میں ایک تیز رفتارہ گاڑی نے مفتی عبدالشکور کی کار کو ٹکر مار دی۔

Published: undefined

وفاقی وزیر کے ساتھ گاڑی میں ڈرائیور اور محافظ بھی ساتھ تھے جو حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جس گاڑی نے مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری اُس میں سوار پانچ میں سے تین افراد کو چوٹیں آئیں جن کی حالت خطرے کے باہر ہے۔ انھیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فوری طور پر ان کی شناخت نہیں بتائی گئی ہے۔

Published: undefined

اسلام آباد پولیس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ وفاقی وزیر اپنی کار خود چلا رہے تھے۔ انھیں شدید زخمی حالت میں پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

Published: undefined

مرحوم مفتی عبدالشکورکا تعلق پاکستان جمہوری تحریک (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جماعت جمعیت علماء اسلام سے تھا اور وہ صوبہ خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، انھیں گذشتہ سال اپریل میں وزیراعظم میاں شہبازشریف کی کابینہ میں وفاقی وزارت مذہبی امور کا قلم دان سونپا گیا تھا۔

Published: undefined

دریں اثناء صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مفتی عبدالشکور کی حادثاتی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔اس کے علاوہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے آئی جی اسلام آباد کو واقعے کی مکمل تحقیقیات کی ہدایات دی ہیں۔

Published: undefined

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے بھی مفتی عبدالشکور کی ناگہانی وفات پر ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ خادم الحرمین الشریفین کے سفیر نے اسلام آباد میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی اور ان سے مفتی عبدالشکورکی وفات پرتعزیت کا اظہارکیا۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined