کوئٹہ: پاکستان میں بلوچستان کے ضلع خضدار میں منگل کی رات بم دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس واقعے کو دہشت گردانہ واقعہ قرار دیا ہے۔ خضدار کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فہد کھوسہ کے حوالے سے ڈان اخبار نے بتایا کہ دھماکہ سلطان روڈ پر تلوار چوک کے نزدیک ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بم کو گاڑی کے نیچے مقناطیس کے ساتھ جوڑا گیا تھا اور پھر اسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑا دیا گیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ڈان کے نمائندے واحد شاہوانی کے 20 سالہ بیٹے نوید شاہوانی اور ایک تاجر امان اللہ دھماکے میں جاں بحق ہو گئے، جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گيا ہے اور جائے واردات پر بھاری نفری تعینات کرکے فوری تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردوں نے تاجر کو نشانہ بنایا تھا۔
Published: undefined
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایک بیان میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کا کسی مذہب یا مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دہشت گردی اور انارکی کے ذریعے صوبے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ سب کو دہشت گردی کی مذمت کرنی چاہیے۔ ہمیں دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہے۔" انہوں نے متعلقہ حکام کو خضدار میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ خضدار میں اسی طرح کے ایک دھماکے میں دو پولس اہلکار ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز