پاکستان میں آئندہ سال فروری میں ہونے والے عام انتخاب کو لے کر سبھی پارٹیاں سرگرم دکھائی دے رہی ہیں۔ سبھی عوام کو لبھانے والے وعدے کر رہی ہیں اور ملک کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کا دعویٰ بھی کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس درمیان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی کچھ اہم اعلانات کیے ہیں۔ انھوں نے وعدہ کیا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد وفاق میں 17 بڑی وزارتیں بند کر کے 300 ارب روپے عوام پر لگائے جائیں گے۔
Published: undefined
پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواب شاہ کے بختاور گرلز کیڈٹ کالج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فرٹیلائزر، توانائی اور دیگر سیکٹرز کو دی جانے والی 1500 ارب روپے کی سبسیڈی مزدوروں اور کسانوں کو براہ راست دینے کا راستہ ہموار کیا جائے گا۔ ساتھ ہی بلاول نے یہ بھی کہا کہ اقتدار میں آ کر کسان، مزدور اور نوجوان کارڈ اور غریبوں کو 300 یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی۔
Published: undefined
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں برسراقتدار ہونے پر سولر اور ونڈ پاور منصوبے لگا کر اپنی بجلی خود پیدا کریں گے تاکہ ملک کے حالات بہتر ہو سکیں۔ اس طرح کے منصوبوں سے واپڈا اور کے الیکٹرک کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ساتھ ہی چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والی حکومت کو وعدہ کرنا ہوگا کہ 5 سال کے اندر تنخواہیں دوگنی کرے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’پرانے سیاستداں پاکستان کا ماضی ہیں، آپ مستقبل ہیں، ہم مل کر محنت کریں گے اور ملک کی ترقی میں حصہ لیں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز