کورونا وبا کی پانچویں لہر کے درمیان کراچی میں کورونا کی حالت کنٹرول سے باہر ہو رہی ہے۔ پاکستان کے مالی مرکز میں پازیٹویٹی شرح بدھ کی صبح 20.22 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ جانکاری ’دی نیوز‘ کی رپورٹ سے سامنے آئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 6048 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1223 معاملے پازیٹو آئے ہیں جب کہ 95 فیصد پازیٹو معاملوں میں اومیکرون کی تصدیق ہونے کا اندیشہ ہے۔
Published: undefined
اس درمیان لاہور کی کورونا پازیٹویٹی شرح بڑھ کر 7 فیصد اسلام آباد کی 4.5 فیصد اور راولپنڈی کی 4 فیصد ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان نے 24 ستمبر 2021 ے بعد سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین مہینے سے زیادہ وقت پہلے، کورونا وائرس انفیکشنز کی سب سے زیادہ تعداد 2074 درج کی ہے۔
Published: undefined
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق نئے معاملے سامنے آنے کے بعد پازیٹویٹی شرح 4.70 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ مجموعی کیسز کی تعداد 13.09 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جب کہ ریکوری شرح 96.2 فیصد ہو گئی ہے کیونکہ 12.6 لاکھ لوگ وائرس سے ریکور ہو چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 13 اموات درج کی گئی ہیں جو 15 دسمبر 2021 کے بعد سب سے زیادہ ہے، جس سے مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 28987 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز