پاکستان

آسیہ بی بی پاکستان سے کینیڈا پہنچیں، وکیل کی تصدیق

آسیہ بی بی کے وکیل کے مطابق آسیہ بی بی پاکستان سے روانہ ہو کر کینیڈا  پہنچ گئی ہیں، پاکستان کے سپریم کورٹ کی جانب سے چند ماہ قبل انہیں توہین مذہب کے الزام سے بری کر دیا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

توہین مذہب کے الزام میں سزائے موت سنائے جانے کے بعد برسوں تک جیل میں رہنے والی پاکستانی مسیحی خاتون آسیہ بی بی سپریم کورٹ کی طرف سے اپنی بریت کے کئی ماہ بعد کینیڈا روانہ ہو گئیں۔ آسیہ کے وکیل کے مطابق وہ کینیڈا پہنچ گئی ہیں۔ ان کی بیٹیاں پہلے ہی سے کینیڈا میں موجود ہیں۔

Published: undefined

امریکی خبر رساں ادارے سی این این نے آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ ان کے وکیل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آسیہ نورین عرف آسیہ بی بی کینیڈا پہنچ گئی ہیں۔

Published: undefined

آسیہ بی بی کو جن کا تعلق پاکستان کی مسیحی مذہبی اقلیت سے ہے، 2010 میں توہین مذہب کے الزام میں ایک پاکستانی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا تھا۔ اس کے بعد وہ کئی برس تک جیل میں رہی تھیں لیکن پھر گزشتہ برس ملکی عدالت عظمیٰ نے انہیں توہین اسلام سے متعلق تمام الزامات سے بری تو کر دیا تھا مگر ملکی سیکورٹی ادارو‌ں نے انہیں ان کی حفاظت کے پیش نظر کسی نامعلوم جگہ پر اپنی تحویل میں رکھا ہوا تھا۔

Published: undefined

آسیہ بی بی کے بارے میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بھی حال ہی میں کہا تھا کہ وہ جلد ہی بیرون ملک چلی جائیں گی، جہاں ان کی بیٹیاں پہلے ہی سے موجود ہیں۔

Published: undefined

اس بارے میں پاکستان کے اعلیٰ ذرائع نے ڈی ڈبلیو کے ساتھ بات چیت میں بدھ آٹھ مئی کو تصدیق کر دی کہ آسیہ بی بی منگل سات مئی کی رات پاکستان سے بیرون ملک چلی گئیں اور ان کی منزل کینیڈا ہو گی، جہاں وہ اپنی بچیوں سے مل سکیں گی۔

Published: undefined

آسیہ بی بی کی پاکستان سے رخصتی کے وقت ان کے شوہر عاشق مسیح بھی ان کے ساتھ تھے، جنہیں اپنی اہلیہ کے لیے انصاف کے حصول میں کئی برس لگے۔ آسیہ بی بی کی پاکستان سے رخصتی کی ان کے وکیل سیف الملوک نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

Published: undefined

آسیہ بی بی کے ایک قریبی خاندانی ذریعے نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’آسیہ بی بی ابھی کینیڈا نہیں پہنچیں۔ لیکن وہ کینیڈا میں کیلگری کے شہر کی طرف سفر میں ہیں، جہاں وہ اپنی بیٹیوں کو ملیں گی، جو پہلے ہی سے وہاں مقیم ہیں۔‘‘

Published: undefined

آسیہ کے قریبی خاندان کے اس رکن نے مزید بتایا، ’’کینیڈا میں حکام آسیہ بی بی اور ان کے اہل خانہ کو سخت حفاظت میں رکھیں گے اور وہ میڈیا سے بھی کوئی بات چیت نہیں کریں گی۔‘‘

Published: undefined

آسیہ بی بی کی ان کے خلاف تمام الزامات سے حتمی بریت کے پاکستانی سپریم کورٹ کے گزشتہ فیصلے کے باوجود یہ مسیحی خاتون چھ ماہ سے بھی زائد عرصے سے اس لیے پاکستان سے کہیں نہیں جا سکی تھیں کہ اسلام آباد حکومت کو خدشہ تھا کہ اگر وہ فوری طور پر بیرون ملک چلی جاتیں تو ملک میں مذہب پسند مسلمان حلقوں کی طرف سے بہت شدید ردعمل سامنے آ سکتا تھا۔

Published: undefined

اسلام آباد میں ڈی ڈبلیو کے نامہ نگار ہارون جنجوعہ کے مطابق پاکستان میں حکومتی اور غیر ملکی سفارتی ذرائع نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان سے روانہ ہو چکی ہیں۔ ان کی عمر اس وقت 53 برس ہے اور وہ پانچ بچوں کی والدہ ہیں۔

Published: undefined

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آسیہ بی بی کو ان کی بیرونی ملک روانگی سے قبل پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں ان کی مسلسل حفاظت کی جا رہی تھی کیونکہ شدید خدشہ تھا کہ انتہا پسند مذہبی حلقے انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتے تھے۔

Published: undefined

آسیہ بی بی کے پچھلے سال حتمی طور پر بری کر دیئے جانے سے قبل پاکستان میں شدت پسند مذہبی حلقوں کی طرف سے ان کے خلاف پرتشدد مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔ ان مظاہروں میں تحریک لبیک نامی تنظیم پیش پیش تھی، جس کے سربراہ خادم رضوی گزشتہ کئی ماہ سے زیر حراست ہیں۔ تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق کینیڈا کے شہر کیلگری میں آسیہ بی بی کی بیٹیوں کے حوالے سے مختلف خبر ایجنسیوں نے لکھا ہے کہ وہ ابھی اپنے والدین کی آمد کے انتظار میں ہیں، جو ابھی تک سفر میں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined