پاکستان میں کل آدھی رات سےتھوڑا پہلے اعلان ہو ا تھا کہ شوال المکرم کا چاند نظرآگیا ہے اور جمعرات یعنی آج وہاں ملک بھر میں مذہبی جوش وخروش اور عقیدت واحترام سے عیدالفطر منائی جائے گی۔ واضح رہے برصغیر کے کسی بھی ملک آج عید نہیں منائی جا رہی۔
Published: undefined
پاکستان کی مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین سیّد عبدالخبیرآزاد نے بدھ کی شب ساڑھے گیارہ بجے عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک بھر سے شوال کا چاندنظرآنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور ان کا جائزہ لینے کے بعد عیدالفطر منانے کا اعلان کیا جارہاہے۔
Published: undefined
اسلام آباد میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کا اجلاس چار گھنٹے تک جاری رہا۔اس میں وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک تھے۔زونل اور ضلعی رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اپنے اپنے علاقائی ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوئے ہیں۔
Published: undefined
مولانا عبدالخبیرآزادنے نیوزکانفرنس میں بتایا کہ ملک کے بہت سے حصوں میں مطلع ابرآلود تھا لیکن چمن ، قلعہ سیف اللہ ، پسنی ، پشاور ، میرپورخاص اور دوسرے شہروں سے چاند نظرآنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں،اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جمعرات 13 مئی کو یکم شوال ہوگی۔
Published: undefined
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں رمضان المبارک کے ایک ہی دن میں آغاز کی طرح اب عید الفطر بھی ایک دن منائی جارہی ہے۔قبل ازیں صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی اور بلوچستان کے علاقوں دشت اور تربت سے عید کا چاند نظرآنے کی شہادتیں موصول ہوئی تھیں اور رؤیت ہلال کمیٹی نے ان کا جائزہ لیا تھا۔
Published: undefined
تاہم مرکزی کمیٹی کے اعلان سے قبل ہی پشاور کی تاریخی مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے جمعرات کو عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا تھا۔انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی کمیٹی کو صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے چاند دیکھنے کی 175 سے زیادہ شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ان کا جائزہ لے کرتصدیق کی گئی ہے اور ان کے بارے میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کو مطلع کیا گیا ہے۔
Published: undefined
عید الفطر کے اعلان سے ایک روز قبل ہی پاکستان کے قومی کمان اورآپریشن مرکز (این سی او سی) نے نماز کے اجتماعات کے لیے نئی رہ نما ہدایات جاری کی تھیں اور تمام شہریوں کو ان کی پاسداری کی ہدایت کی تھی.
Published: undefined
عیدالفطر کی نماز کے لیے اجتماعات کھلی جگہوں پر منعقد کی جائیں اور اس دوران میں کووِڈ-19 سے بچاؤ کے لیے تمام پروٹوکولز کی پاسداری کی جائے۔اگرنمازِعید کی مساجد ہی میں ادائی ناگزیر ہوتو ان میں تازہ ہوا کے دخول وخروج کا مناسب انتظام ہونا چاہیے۔ عید کا خطبہ بہت مختصر رکھنے کی کوشش کی جائے۔ عیدگاہوں یا مساجد میں چہرے پر ماسک پہننے اور 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنےکی شرط کی پاسداری کی جائے۔ تمام نمازی اپنا اپنا مصلیٰ لے کر آئیں اور عید کی نماز کے لیے گھروں سے وضو کرکے آئیں۔ نمازِعید کے بعد باہم گھلنے ملنے ،مصافحہ اور معانقہ کرنے سے گریز کیا جائے۔(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز