پاکستان میں ایک فلم 'جوائے لینڈ' کی بہت چرچا ہے۔ یہ فلم پاکستان کی جانب سے آسکر ایوارڈ کی آفیشل انٹری تھی لیکن پاکستان میں ہی اس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 'جوائے لینڈ' کو 18 نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہونا تھا لیکن پاکستان کی وزارت اطلاعات نے اس پر پابندی لگا دی۔
Published: undefined
'جوائے لینڈ' کے ہدایت کار صائم صادق ہیں، حال ہی میں فلم کا ٹریلر 4 نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا، تاہم ریلیز سے قبل ہی پاکستان کی جانب سے فلم پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ فلم پاکستان کی ایسی فلم ہے جسے آسکر کے لیے بھیجا گیا ہے۔ آسکر سے پہلے 'جوائے لینڈ' کو کانز فلم فیسٹیول سمیت کئی دیگر غیر ملکی فلمی میلوں میں دکھایا جا چکا ہے۔ فلم ناقدین نے اس فلم کی بہت تعریف کی ہے۔
Published: undefined
فلم پر پابندی عائد کرتے ہوئے پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اس فلم میں 'انتہائی قابل اعتراض باتوں' کی وجہ سے اس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ چند ماہ قبل وزارت نے اس فلم کو سرٹیفکیٹ دیا تھا لیکن اب اچانک اٹھائے گئے قدم سے فلم کے اداکار بھی ہکا بکا رہ گئے ہیں۔
Published: undefined
دراصل 'جوائے لینڈ' کے بولڈ مواد کو لے کر پاکستان میں احتجاج ہوا تھا، جس کے بعد وزارت نے یہ فیصلہ کیا۔ وزارت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحریری شکایات موصول ہوئیں کہ فلم میں انتہائی قابل اعتراض مواد ہے جو ہمارے معاشرے کے اقدار اور معیارکے مطابق نہیں ہے۔
Published: undefined
’جوائے لینڈ‘ میں ثانیہ سعید، ثروت گیلانی، فاروق، علی جونیجو، علینہ خان، سلمان پیرزادہ اور سہیل سمیر نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے فلم کی مرکزی اداکارہ ثروت گیلانی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ 'یہ شرم کی بات ہے کہ 6 سال میں 200 پاکستانیوں نے ایک ساتھ فلم بنائی، اس فلم کو ٹورنٹو سے لے کر قاہرہ اور کانز فلم فیسٹیول تک سراہا گیا، اب اسے اپنے ہی ملک میں روکا جا رہا ہے۔ ہم سے ملک کا یہ قابل فخر لمحہ نہ چھین لینا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز