اسلام آباد: جسٹس عائشہ ملک نے پیر کو پاکستان کے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کے طور پر حلف لیا۔ جیو ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ کو حلف دلایا۔ اس موقع پر پاکستان کے اگلے چیف جسٹس کے طور پر نامزد جسٹس عمر عطا بندیال اور سپریم کورٹ کے دیگر جج بھی موجود تھے۔
Published: undefined
جسٹس عائشہ اس عہدے کے لئے 21 جنوری کو باضابطہ طور پر منتخب ہوئی تھیں۔ جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس عائشہ کا سپریم کورٹ کے جج کے طورپر تعینات ہونا آسان نہیں تھا، کیونکہ ملک بھر کے وکیلوں نے سینئر کو بنیاد بناکر ان کی تعیناتی کی مخالفت کی تھی۔ کیونکہ جسٹس عائشہ سینئرٹی میں لاہور ہائی کورٹ میں چوتھے مقام پر تھیں۔
Published: undefined
اس دوران، پاکستان کے بار اسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کی جج کے طورپر عائشہ ملک کی تقرری کے خلاف ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ وہیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات حکومت پاکستان چودھری فواد حسین نے ٹوئٹ کرتے ہو ان کی حلف برداری کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ ایک طاقتور تصویر پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت ہے، مجھے امید ہے کہ وہ ہمارے عدالتی درجہ بندی کا اثاثہ ثابت ہوں گی… مبارک ہو۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined