اسلام آباد: پاکستان نے سفارت کار معین الحق کو ہندوستان میں اپنا نیا ہائی کمشنر مقرر کیا ہے اور جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق عمران خان نے پیر کے روز ہندوستان، چین اور جاپان سمیت تقریباً دو درجن ممالک کے لئے پاکستان کے نئے ہائی کمشنروں/سفیروں کی تقرری کو منظوری دی ہے۔
Published: undefined
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کو میڈیا کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم تقرری ہے کیونکہ ہندوستان میں انتخابی عمل تقریباً ختم ہو چکا ہے اور انتخابات کے بعد دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان بات چیت کا نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمارے لئے اہم ملک ہے، لہذا معین الحق کو نئی دہلی بھیجا جا رہا ہے۔
Published: undefined
معین الحق فی الحال فرانس میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ سہیل احمد کی پاکستان کے نئے سکریٹری خارجہ کے طور پر تقرری کے بعد سے ہی ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمشنر کا عہدہ خالی تھا۔
Published: undefined
قریشی نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو ہندوستان، چین اور جاپان سمیت تقریباً 18 ممالک میں حالیہ ہائی کمشنروں/سفیروں کی تقرری کی منظوری دے دی۔ قریشی نے امید ظاہر کی کہ نو تقررسفیر/ ہائی کمشنر دنیا بھر میں پاکستان کی نرم شبیہ بنانے میں اہم کردار کردار نبھائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز