کراچی: عمران خان حکومت نے اپنے ’سدابہار دوست‘ چین کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے بیگو ایپ پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ہی ٹک ٹاک کو بھی آخری وارننگ دے دی ہے۔ پاکستان مواصلاتی اتھارٹی (پی ٹی اے)کی طرف سے پیر کی دیر رات جاری بیان میں بیگو ایپ کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی لگانے کے ساتھ ٹک ٹاک کو ’آخری وارننگ ‘ دی گئی۔دراصل پاکستان نے فحش اور غیر مہذب مواد دکھانے کی وجہ سے بیگو ایپ کو بند کیا ہے۔اس سے پہلے پاکستان نے گیمنگ ایپ پب جی پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔
Published: 21 Jul 2020, 2:11 PM IST
لاہور ہائی کورٹ میں پچھلے ہفتے ایک عرضی دائر کر کے ٹک ٹاک پرفوری پابندی لگانے کی اپیل کی گئی تھی۔عرضی گزاروں نے کہا تھا کہ یہ ایپ جدید دور میں بہت بڑی برائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک سوشل میڈیا پر شہرت اور ریٹنگ کے لالچ میں پورنو گرافی کا بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔پاکستان حکومت کی جانب سے جاری شکایت میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک اور بیگو کے بارے میں سماج کے مختلف طبقوں سے شکایت ملی تھی۔
Published: 21 Jul 2020, 2:11 PM IST
حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ دونوں ہی ایپ کی جانب سے آیا جواب اطمینان بخش نہیں ہے۔اس کے بعد حکومت نے بیگو کو بین کردیا اور ٹک ٹاک کو آخری وارننگ دی گئی ہے۔اس سے پہلے عمران خان حکومت نے آن لائن ملٹی پلیئر گیم پب جی پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔حکومت نے اس گیم کو اسلام مخالف بتاتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوانوں کو اس گیم کی لت لگ جاتی ہے۔
Published: 21 Jul 2020, 2:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Jul 2020, 2:11 PM IST