پاکستان میں کراچی کو دہلانے کی ایک بڑی دہشت گردانہ سازش ناکام ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی واقع کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹرین میں ٹائم بم پایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے ایک بیگ چھوڑ دیا تھا۔ اس میں پانچ کلو کا آئی ای ڈی ڈیوائس ملا ہے۔ اس بم کو بم اسکواڈ نے وقت رہتے ڈیفیوز کر دیا جس سے بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔
Published: undefined
کراچی کے ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شب 9.15 بجے انھیں پیشاور سے آ رہی پیشاور ایکسپریس میں ایک سیٹ کے نیچے بیگ رکھا ملا۔ اس بیگ کو اسٹیشن پر نگاہ رکھ رہے گارڈ نے احتیاط کے ساتھ نکالا۔ بیگ کھولنے پر اس میں بیٹری، تاروں اور سوئچ سے جڑا ایک ٹائم بم ملا۔ گارڈ نے فوراً ہی اسے ڈیفیوز کرنے کے لیے بم اسکواڈ کو مطلع کر دیا۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اسکواڈ کو بیگ میں دو کلو دھماکہ خیز مادہ سے تیار بم برآمد ہوا۔ باقی سامان کے ساتھ اس کا وزن تقریباً پانچ کلو تھا۔ اس بم کو دو کنٹرولڈ دھماکوں کے ذریعہ ڈیفیوز کیا گیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہاں کینٹ اسٹیشن پر ہر دن ہزاروں مسافر اور کارگو ٹرینوں کی آمد و رفت ہوتی ہے۔ پانچ پلیٹ فارم والے اس اسٹیشن میں اس طرح بم پائے جانے کے بعد پولیس محکمہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا