پاکستان کے شہر پیشاور میں مسجد کے قریب زوردار دھماکہ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ دھماکہ پولیس لائنس میں بنی مسجد کے اندر ہوا ہے جس میں اب تک 47 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ کم و بیش 150 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہو رہی ہے جن میں سے تقریباً 50 کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق مسجد میں تقریباً 550 نمازی موجود تھے جب کسی نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ یہ فدائین حملہ قرار دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پورے علاقے میں دہشت پھیل گئی ہے۔ دھماکہ کی آواز کے بعد پاکستانی فوج نے علاقے کو ہر طرف سے گھیر لیا ہے اور ایمرجنسی والی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے.
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ جہاں پر دھماکہ ہوا ہے، وہاں آرمی کی ایک یونٹ کا دفتر بھی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق دھماکہ بہت زوردار تھا اور اس کی آواز دو کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ پولیس لائنس میں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ کے بعد دھول اور دھوئیں کا غبار دیکھا گیا۔ اس کے بعد فائرنگ کی آوازیں سننے کو ملیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ جہاں دھماکہ ہوا ہے اس مقام پر تحریک طالبان پاکستان کا بہت دبدبہ ہے اور گزشتہ دنوں اسی تنظیم نے یہاں حملے کی دھمکی بھی دی تھی۔ واقعہ کے بعد کچھ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جن میں زخمیوں کو اسپتال لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز