پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ سنبل خان کا انہی کے گھر میں گھس کر تین لوگوں نے قتل کر دیا۔ پاکستانی اخباروں کی خبروں کا دعوی ٰہے کہ تین لوگ سنبل کو امیروں کی ایک نجی پارٹی میں ڈانس کے لئے لے جانا چاہتے تھے لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور انکار کے بعد ان لوگوں نے ان کو اغواکرنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر ان کا قتل کر دیا گیا۔
خبروں کے مطابق ہفتہ کی رات کو پاکستان کے مردان شہر میں تین لوگ سنبل خان کے گھر میں گھسے اور ان کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ لوگ سنبل سے ایک نجی پارٹی میں ڈانس کرانا چاہتے تھے۔ کچھ دنوں سے ان کی سنبل سے بات چیت بھی چل رہی تھی، لیکن سنبل نے اس پارٹی میں جانے سے انکار کر دیا تھا۔ ان لوگوں نے سنبل کو زبردستی لے جانے کی کوشش کی ، لیکن مزاحمت کی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہو پائے تو انہوں نے سنبل پر تابڑ توڑ گولیاں چلا کر ان کا قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق سنبل کو 11گولیاں لگیں۔
Published: 05 Feb 2018, 10:54 AM IST
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل اور اغوا کے ملزمین میں سے ایک کا نام نعیم کھٹک ہے اور وہ ایک سابق پولس افسر ہے۔ اتوار کو اسے گرفتار کر لیا گیا اور باقی دیگر ملزمان ابھی بھی فرار ہیں۔
25سالہ سنبل پختون فلموں میں اداکاری کرتی تھیں اور وہ ایک اچھی گلوکارہ بھی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی ٹی وی شو میں بھی کام کر چکی ہیں۔
واضح رہے پاکستان میں یہ کوئی نیا واوقعہ نہیں ہے گزشتہ سال ایک نوجوان اداکارہ قسمت بیگ کا لاہور میں اسی طرح قتل کیا گیا تھا۔ قسمت ایک ڈرامہ میں حصہ لے کر گھر لوٹ رہی تھیں۔ اسی وقت بائیک سوار دو لوگوں نے ان کی گاڑی روک کر اغوا کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر گولی مار دی جس کی وجہ سے ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔
Published: 05 Feb 2018, 10:54 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Feb 2018, 10:54 AM IST
تصویر: پریس ریلیز