پاکستان

کراچی :دہشت گردانہ حملے میں سی ٹی ڈی کے افسر کی موت

علی رضا جب اپنی بلٹ پروف گاڑی سے اترے تو موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد وہاں پہنچے اور ان پر اور ان کے گارڈ پر اندھا دھند فائرنگ کر کر کے فرار ہو گئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کے افسر ڈی ایس پی علی رضا جاں بحق ہو گئے۔ ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب سی ٹی ڈی کے افسر علی رضا کو نامعلوم مسلح ملزمان نے نشانہ بنا کر قتل کردیا۔ واقعے میں قریبی بلڈنگ میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور گارڈ بھی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

Published: undefined

عزیز آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن علی رضا کو کریم آباد، بلاک ون میں شکیل کارپوریشن کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی علی رضا کریم آباد جاتے تھے کیونکہ یہ ان کا محلہ تھا جہاں وہ اپنے دوستوں سے گھلتے ملتے تھے، جب وہ اپنی بلٹ پروف گاڑی سے اترے تو موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد وہاں پہنچے اور ان پر اور ان کے گارڈ پر اندھا دھند فائرنگ کر کر کے فرار ہو گئے۔

Published: undefined

فائرنگ سے شدید زخمی ڈی ایس پی علی رضا کو عباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے ڈان کو بتایا کہ ڈی ایس پی علی رضا کو ’سینے، گردن اور سر پر گولیاں لگیں جبکہ ان کے جسم سے بھی ایک گولی برآمد ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ مقتول سی ٹی ڈی افسر کے اہل خانہ نے ان کے مکمل پوسٹ مارٹم کی اجازت نہیں دی۔ ڈاکٹر سمعیہ سید نے بتایا کہ 38سالہ گارڈ وقار کو سینے، پیٹ اور منہ میں گولیاں لگیں، انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وران علاج ان کی موت واقع ہو گئی۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی علی رضا مختلف ہائی پروفائل کیسز پر کام کر چکے تھے اسی لیے فی الوقت کسی کو مورد الزام ٹھہرانا یا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ قتل محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں مختلف گروہوں کے خلاف کام کرنے کے پس منظر کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined