پاکستان

اب پاکستان کا ایران پر حملہ! فضائی حملے کے جواب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ

ایران کے فضائی حملے کے بعد اب پاکستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ایران میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔ یہ حملہ کب اور کہاں کیا گیا اس بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

اسلام آباد: ایران کے فضائی حملے کے بعد اب پاکستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ایران میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔ یہ حملہ کب اور کہاں کیا گیا اس بارے میں ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اس حملے کے بارے میں ایران یا پاکستان کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ حملے ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے کیے گئے ہیں۔ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ بلوچ علیحدگی پسند عسکریت پسند گروپ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) ایران کے اندر سرگرم ہیں، جو پاکستان مخالف سرگرمیاں کرتے ہیں۔

پاکستان کا دعویٰ ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اور بلوچستان لبریشن آرمی ایران میں رہتے ہوئے پاکستان کے خلاف سازشیں اور حملے کرتی ہیں۔ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ ایران ایسی تنظیموں کو پناہ دے کر ان کی مدد کرتا ہے۔ ایران نے ہمیشہ ایسے دعووں کی تردید کی ہے۔

Published: undefined

دراصل بلوچستان کی سرحد شمال میں افغانستان اور مغرب میں ایران سے ملتی ہے۔ بلوچستان ہمیشہ سے معدنی وسائل سے مالا مال صوبہ رہا ہے۔ بلوچوں نے ہمیشہ پاکستان سے آزادی کا مطالبہ کیا ہے اور اپنے علاقے سے اہم معدنی وسائل نکالنے کی مخالفت کی ہے۔ پہلے پاکستان یہاں کے معدنی وسائل کا استحصال کرتا تھا بعد میں اس نے چین کو اجازت دے دی جس کے بعد سے بلوچ شہریوں کی مخالفت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس احتجاج کی وجہ سے بی ایل اے اور بی ایل ایف جیسی تنظیمیں پاکستانی فوجی دستوں اور چینی فوجیوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل ایران کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے میں دو بچے جان بحق اور تین زخمی ہو گئے تھے۔ پاکستان نے وزارت خارجہ میں ایران کے سفیر انچارج کو طلب کر کے 'اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی' کی شدید مذمت کی تھی۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا یہ عمل 'اس کی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی' ہے۔ اس کے بعد ایک ایرانی فوجی افسر کو پاکستان کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

Published: undefined

ایران مسلسل خبردار کر رہا ہے کہ جیش العدل دہشت گرد گروپ اپنی سکیورٹی فورسز پر حملے کے لیے پاکستان کی سرزمین استعمال کر رہا ہے اور بلوچستان کے سرحدی قصبے پنجگور میں اس کے ٹھکانے ہیں۔ پاکستان نے کہا، 'ایرانی وزارت خارجہ کے متعلقہ سینئر اہلکار سے پہلے ہی سخت احتجاج درج کرایا جا چکا ہے۔

Published: undefined

ایران کے میزائل حملے سے حیران اور سخت ناراض پاکستان نے بدھ کے روز ایرانی سفیر کو فوراً ملک چھوڑنے کا بھی حکم دے دیا۔ ساتھ ہی پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ تہران سے اپنے سفارتکاروں کو بھی واپس ملک بلائے گا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان نے ایران سے اپنے سفارتکار کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان میں ایرانی سفیر، جو فی الحال ایران میں ہی ہیں، اب واپس پاکستان نہیں لوٹیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined