پاکستان

نوازشریف کے بچوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ

احتساب عدالت کی طرف سے نوازشریف کے دونوں صاحبزادوں اور داماد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جبکہ مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ جاری۔ نوازشریف پر فرم جرم کا معاملہ 9 اکتوبر تک مؤخر۔

Twitter
Twitter 

اسلام آباد۔احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر نیب کے تین ریفرنسز میں فرد جرم کا معاملہ 9 اکتوبر تک کے لئے مؤخر کردیا جب کہ عدالت نے حسن، حسین اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر 3 عبوری ریفرنسز کی سماعت کی۔
دوران سماعت سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کمرہ عدالت میں موجود ہیں جب کہ ان کے بچے والدہ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے وکلا کی جرح سننے کے بعد شریف خاندان کے وکلا کا موقف تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے حسن، حسین اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے ناقابل ضمانت اور مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

Published: undefined

عدالت نے گزشتہ سماعت پر سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچوں حسن، حسین اور مریم نواز سمیت داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کے روبرو دوسری مرتبہ پیش ہوئے تاہم کیس میں نامزد دیگر ملزمان حسن، حسین اور مریم نواز سمیت کیپٹن (ر) محمد صفدر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔دیگر ملزمان کی عدم موجودگی کے باعث سابق وزیراعظم نواز شریف پر فرد جرم کے لئے سماعت 9 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں اور پولیس کے بجائے رینجرز نے سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھا لیں۔میڈیا نمائندوں کو احتساب عدالت سے باہر نکال دیا گیا جب کہ سینیٹ میں قائد ایوان راجا ظفرالحق اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سمیت کابینہ کے متعدد ارکان کو احتساب عدالت کے دروازے پر ہی روک لیا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو 26 ستمبر کی پیشی کے موقع پر ریفرنس کی نقول فراہم کی جا چکی ہیں اور آج کی سماعت کے دوران ان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان تھا۔

دیگر ملزمان کی عدالت حاضری اور ریفرنس کی کاپیز فراہم کرنے کا 2 مرتبہ عدالتی سمن جاری کئے جانے کے باوجود عدم حاضری پر ان ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔

Published: undefined

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined