لاہور: پاکستان میں تبلیغی اجتماع کیلئے مشہور رائے ونڈ میں ایک خود کش بم دھماکے میں 9لوگوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے رائیونڈ میں ایک پولس چیک پوسٹ پر ہونے والے دھماکے میں کم سے کم پانچ پولس اہلکاروں سمیت نو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بدھ کی شب ہونے والا یہ دھماکہ خودکش تھا۔
بی بی سی کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر نے بتایا کہ اس خود کش حملے میں 5 پولس اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
رائیونڈ میں یہ دھماکہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب رائیونڈ میں مذہبی اجتماع جاری ہے اور یہ مذہبی اجتماع 18 مارچ تک جاری رہے گا۔
پولس کا کہنا ہے کہ یہ خود کش حملہ مذہبی اجتماع کے باہر موجود سکیورٹی چیک پوسٹ پر ہوا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس حملے میں پولس اہلکاروں کو ہدف بنایا گیا۔حکومت پنجاب نے ٹو ئٹ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال رائیونڈ میں کم از کم چھ لاشیں اور 14 زخمی لائے گئے ہیں۔
لاہور کے ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی نے بتایا کہ دھماکے میں اے ایس پی رائیونڈ زبیر نذیر بھی معمولی زخمی ہوئے جنھیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حملے کا نشانہ بننے والی چیک پوسٹ مذہبی اجتماع کے باہر موجود تھی۔
رائیونڈ میں ہونے والے سالانہ مذہبی اجتماع میں شرکت کرنے کے لیے ملک بھر سے سینکڑوں افراد آتے ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزیرا علیٰ پنجاب شہبازشریف نے رائیونڈ دھماکے میں مذمت کی ہے اور آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز