نئی دہلی: پاکستان میں کس کی حکومت بننے جا رہی ہے یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جیل میں قید عمران خان اور نواز شریف دونوں ہی جیت کے دعوے کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک انتخابی نتائج کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے جیت کے دعوے کے بعد پاکستان کی سیاست میں ہلچل کا ماحول ہے۔ خیال رہے کہ جمعرات کو ہونے والی ووٹنگ میں نواز شریف کی پارٹی نے کسی بھی دوسری پارٹی کے مقابلے میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں، تاہم آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے جیل میں قید عمران خان نے مجموعی طور پر سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں۔
Published: undefined
نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت مخلوط حکومت بنانے کے لیے دیگر جماعتوں سے بات کرے گی۔ کیونکہ وہ اپنے طور پر واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ نواز شریف کا یہ بیان 265 میں سے تین چوتھائی سے زائد نشستوں کے نتائج آنے کے بعد سامنے آیا، تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی تھی کہ کسی کا واضح طور پر فاتح ہونا ممکن نہیں، جس کی وجہ سے معاشی بحران سے نکلنے کی جدوجہد کر رہے ملک کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ جبکہ پاکستان پہلے ہی گہرے پولرائزڈ سیاسی ماحول میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی سے نبرد آزما ہے۔
Published: undefined
پاکستان کے انتخابی نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ آزاد امیدواروں نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں، جن میں سے زیادہ تر عمران خان کی پارٹی کی حمایت یافتہ ہیں۔ آخری اطلاعات تک ووٹوں کی گنتی میں آزاد امیدواروں نے 245 میں سے 98 نشستیں جیت لی تھیں۔ نواز شریف کی پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کو 69 جبکہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی نے 51 نشستیں حاصل کیں۔ باقی نشستیں چھوٹی جماعتوں اور دیگر آزاد امیدواروں نے جیتیں۔
Published: undefined
نواز شریف نے لاہور کے مشرقی شہر میں اپنے گھر کے باہر جمع ہونے والے حامیوں کے ایک ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعد آج پاکستان مسلم لیگ ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور اس ملک کو بھنور سے نکالنا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جس کو بھی مینڈیٹ ملا ہے، چاہے وہ آزاد ہوں یا پارٹیاں، ہم ان کو جو مینڈیٹ ملا ہے اس کا احترام کرتے ہیں۔ ہم انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارا ساتھ دیں اور زخمی قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں مدد کریں۔‘‘
Published: undefined
دریں اثنا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے ہفتہ کو اپنی اے آئی (مصنوعی ذہانت) پر مبنی 'فتح تقریر' جاری کی۔ اس تقریر میں عمران نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کے سپریمو نواز شریف کا 'لندن پلان' پولنگ کے دن ووٹرز کے زبردست ٹرن آؤٹ کی وجہ سے ناکام ہو گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined