پاکستان

پاکستانی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن کر تاریخ رقم کریں گی جسٹس عائشہ ملک، جے سی پی سے منظوری

جوڈیشیل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کی جج عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں ترقی کو منظوری فراہم کر دی ہے، جس کے بعد وہ پاکستانی عدالت عظمیٰ میں پہلی خاتون جج بننے کا اعزاز حاصل کر لیں گی

جسٹس عائشہ ملک
جسٹس عائشہ ملک 

اسلام آباد: جوڈیشیل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) نے لاہور ہائی کورٹ کی جج عائشہ اے ملک کو ملک کی سپریم کورٹ میں ترقی کو منظوری فراہم کر دی ہے، جس کے بعد وہ پاکستانی عدالت عظمیٰ میں پہلی خاتون جج بننے کا اعزاز حاصل کر لیں گی۔ ڈان اخبار نے جمعہ کو یہ رپورٹ دی ہے۔

Published: undefined

عائشہ ملک کی ترقی کو جے سی پی نے جمعرات کے روز منظوری فراہم کی۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی صدارت والے پاکستان جوڈیشیل کمیشن نے ان کی تقرری کو اکثریت کی بنیاد پر (چار کے مقابلے پانچ ووٹ) منظوری دی۔

یہ دوسری بار ہے جب جے سی پی نے جج ملک کی ترقی پر فیصلہ کرنے کے لیے میٹنگ طلب کی۔ گزشتہ برس 9 ستمبر کو جے سی پی کی ایک میٹنگ کے دوران اتفاق رائے نہ بن پانے کے سبب کمیشن کو ان کی ترقی کو نامنظور کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

Published: undefined

جج ملک کے پرموشن کی پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے بھی مخالفت کی تھی۔ پی بی سی نے مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کئی سینئر ججوں کو درکنار کر کے ان کو ترقی دی جا رہی ہے۔ بار کونسل نے یہ بھی انتباہ دیا تھا کہ اگر جے سی پی کی میٹنگ کو منسوخ نہیں کیا گیا تو پی بی سی اور تمام بار ایسوسی ایشنز اعلیٰ عدالتوں سے لے کر نچلی عدالتوں تک تمام عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کریں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined