پاکستان

دہشت گرد سرغنہ حافظ سعید پر پاکستان مہربان، گرفتاری سے پہلے ملی ضمانت

حافظ سعید کے علاوہ اے ٹی سی نے جن دیگر کی ضمانت منظور کی ہے ان کے نام حافظ مسعود، عامر حمزہ اور ملک ظفر ہیں۔ تمام کو 50۔50 ہزار روپیے کے ضمانتی بانڈ پر 31 اگست تک عبوری ضمانت منظور کی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لاہور: لاہور میں واقع اینٹی ٹیررزم کورٹ (اے ٹی سی) نے پیر کو ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اور دیگر تین کو کالعدم تنظیم کے تعلیمی ادارے کے لیے زمین کا مبینہ استعمال کرنے کے معاملے میں عبوری ضمانت کو منظور کر لیا۔

Published: undefined

حافظ سعید کے علاوہ اے ٹی سی نے جن دیگر کی ضمانت منظور کی ہے ان کے نام حافظ مسعود، عامر حمزہ اور ملک ظفر ہیں۔ تمام کو 50۔50 ہزار روپیے کے ضمانتی بانڈ پر 31 اگست تک عبوری ضمانت منظور کی گئی۔

Published: undefined

ڈان نیوز کے مطابق معاملے کی سماعت کے دوران ملزموں کے وکیل نے کہا کہ جماعت کسی بھی طریقے سے کسی زمین کے ٹکڑے کا مبینہ استعمال نہیں کر رہی ہے۔ وکیل نے ملزموں کو ضمانت دینے کی درخواست کی۔

Published: undefined

اس درمیان لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو حافظ سعید اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے دائر عرضی پر نوٹس جاری کیا۔ یہ نوٹس سی ٹی ڈی کے دہشت گردوں کو مالی امداد کے الزام میں دائر مقدمے کو چیلنج کرنے والی عرضی پر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس وحید خان کی بنچ نے اس مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے تمام فریقوں کو دو ہفتے کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined