اسلام آباد: امن اور سلامتی کے مذہب اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہونے والی غیر مسلم امریکی خاتون اسلام قبول کرنے جامعہ بنوریہ پہنچ گئیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی خاتون 42 سالہ ٹیفنی سلسیٹ اسمتھ نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر کراچی میں جامعہ بنوریہ میں اسلام قبول کر لیا۔
Published: undefined
جامعہ بنوریہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نے امریکی خاتون ٹیفنی سلسیٹ کو کلمہ پڑھایا اور اسلام میں داخل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ نو مسلم امریکی خاتون کا تعلق امریکی ریاست ٹینیسی (Tennessee) سے ہے، انھوں نے بتایا کہ وہ قرآن مجید کا مطالعہ کر چکی ہیں، اور اللہ کے کلام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر رہی ہیں۔
Published: undefined
جامعہ بنوریہ کے مہتمم نے نو مسلمہ کا نیا اسلامی نام عائشہ امینہ تجویز کیا، اور انھیں مبارک باد پیش کی۔ عائشہ امینہ نے قبول اسلام کے بعد گفتگو میں کہا اسلام نے خواتین کو سب سے زیادہ حقوق مہیا کیے ہیں، اسلام قبول کرنے کے بعد خود کو خوش قسمت تصور کر رہی ہوں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined