پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی بوکھلاہٹ اب پوری طرح کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ فرانس میں وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات کے فوراً بعد عمران خان نے قوم کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس نیوکلیائی اسلحے ہیں اور کشمیر کے لیے وہ کسی بھی حد تک جائیں گے۔ انھوں نے پورے ملک سے ہر ہفتہ نصف گھنٹے کے لیے باہر نکل کر کشمیریوں کی حمایت کرنے کی گزارش کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملے گی، ہم ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔‘‘
Published: undefined
عمران خان نے کہا کہ ’’اسکول ہو، کالج ہو، جو جہاں بھی ہو، وہ کشمیر کے لیے باہر نکلے گا۔ ہر ہفتہ ساری قوم کشمیریوں کے لیے باہر نکلے گی، نصف گھنٹہ کشمیریوں کے لیے دینا ہوگا۔‘‘ انھوں نے ترقی یافتہ ممالک کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک صرف اپنا بازار اور کاروبار دیکھتے ہیں۔ انھوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کو اس سے امیدیں ہیں۔
Published: undefined
عمران خان نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر پر اپنا آخری داؤ کھیل دیا ہے، اور وقت ثابت کرے گا کہ ہندوستان نے جو کچھ کیا وہ غلط کیا ہے۔ انھوں نے دھمکی دی کہ ’’یہ مسئلہ اگر جنگ کی طرف چلا گیا تو یاد رکھیں دونوں ممالک کے پاس نیوکلیائی اسلحے ہیں۔ دنیا ہمارے ساتھ ہو یا نہ ہو، ہم آخری حد تک جائیں گے۔ دونوں ممالک کے پاس نیوکلیائی اسلحے ہیں، جنگ کوئی نہیں چاہے گا۔‘‘
Published: undefined
پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ انھیں اطلاع تھی کہ ہندوستان، پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں حملہ کرنا چاہتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر کو اپنا حصہ بتا کر عالمی اداروں کے سمجھوتوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستان چاہتا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو جائے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’ہندوستان نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کیا جائے۔ لیکن پاکستان کی کشمیر پالیسی کا نتیجہ خیز وقت آ گیا ہے۔‘‘
Published: undefined
عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستان کا ارادہ دہشت گردی کے بہانے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کا تھا۔ ہمیں خبر تھی کہ ہندوستان پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں بالاکوٹ کی طرح حملہ کرنا چاہتا ہے اور دنیا کا دھیان کشمیر سے ہٹا کر پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔ لیکن ہم کشمیر کے ایشو کو بین الاقوامی سطح پر لے گئے اور کئی ممالک کے قومی سربراہان سے اس بارے میں بات کی۔‘‘ عمران خان نے کہا کہ ہماری فوج پوری طرح تیار ہے اور اب اگر ہندوستان کچھ کرتا ہے تو اس کے لیے پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں کچھ کرنا بہت مشکل ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز
تصویر سوشل میڈیا