پاکستان میں اس وقت حالات انتہائی کشیدہ نظر آ رہے ہیں۔ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں نے اپنے لیڈر کی جیل سے رہائی اور عدلیہ کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسلام آباد میں بڑے پیمانہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اس مظاہرہ کے دوران پولیس کے ساتھ تصادم کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔
Published: undefined
میڈیا میں آ رہی خبروں کے مطابق پولیس نے سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے ہیں۔ انھوں نے سبھی شاہراہوں پر بیریکیڈ لگا دی ہے اور موبائل خدمات کو معطل کرنے کے ساتھ ساتھ دفعہ 144 بھی نافذ کر دیا ہے۔ اس دوران پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ رینجرس اہلکاروں نے اسلام آباد واقع ’کے پی ہاؤس‘ میں جبراً گھس کر وہاں کے وزیر اعلیٰ علی امین گنداپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری اس وقت ہوئی جب وہ اپنی پارٹی کے احتجاجی مظاہرہ کا حصہ بننے کے لیے راجدھانی پہنچے تھے۔
Published: undefined
پی ٹی آئی حامیوں کے جوش کو دیکھ کر عمران خان نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں اپنی حامیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مجھے اپنے سبھی لوگوں پر فخر ہے۔ بھروسہ بنائے رکھنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ نے کل جب باہر آ کر پرعزم لچیلاپن و ہمت دکھائی اور مشکل رخنات کو پار کرتے ہوئے ڈی چوک کی طرف آگے بڑھتے رہے، یہ بے مثال تھا۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا کہ ’’آپ نے فاشسٹ حکومت کی نہ ختم ہونے والی گولی باری کے درمیان جدوجہد کی، آپ نے کنٹینروں، گڈھا زد شاہراہوں اور وہاں رکھی لوہے کی کیلوں کو پار کرتے ہوئے آگے بڑھنا جاری رکھا، خواتین اور بزرگوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں نے بھی بے انتہا ہمت اور صبر کا مظاہرہ کیا۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی نے اس زبردست احتجاجی مظاہرہ کا جب سے منصوبہ بنایا ہے، انتظامیہ کے ذریعہ سخت سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود مظاہرین بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔ اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی فوج کی تعیناتی کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ پی ٹی آئی حامیوں اور پولیس کے درمیان تشدد کے ایک دن بعد ہفتہ کے روز اسلام آباد میں حالات کشیدہ بنے رہے، جبکہ پارٹی نے ناقہ بندی اور سخت سیکورٹی کے درمیان لاہور میں اپنا احتجاجی مظاہرہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس وجہ سے راجدھانی اور قریبی شہر راولپنڈی میں معمولات زندگی دوسرے دن بھی درہم برہم رہا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined