پاکستان میں تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ عمران خان کو شیو دیوتا کے روپ میں دکھائے جانے پر ہنگامہ ہو گیا ہے۔ لوگ پارلیمنٹ سے سڑک تک مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ پاکستانی ہندوؤں نے اسے ہندؤں کے جذبات سے کھلواڑ قرار دیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
شیو کے روپ والی عمران خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پاکستانی پارلیمنٹ نے بھی اس کی تحقیقات مرکزی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو سونپ دی ہے۔ سوشل میڈیا پر شیودیوتا کے روپ میں دکھائے جانے میں نواز شریف کی پارٹی مسلم لیگ (ن) کا ہاتھ بتایا جا رہا ہے۔
قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بطور ہندو دیوتا پیش کرنے کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کر دیا۔ بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن رمیش لال نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں عمران خان کو شیو دیوتا کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ اسپیکر نے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری سے کہا کہ وہ سات دن کے اندر رپورٹ ایوان میں پیش کریں۔ رمیش لال نے کہا کہ عمران خان کی مخالفت میں حکمراں جماعت کے کارکنوں نے ہندوﺅں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
Published: 12 Apr 2018, 5:34 PM IST
پاکستان میں اقلیتی طبقہ سے وابستہ سماجی کارکن کپل دیو کا کہنا ہے کہ ان کی مقدس ہستیوں اور عبادت گاہوں کا احترام کیا جائے اور اس حوالے سے جامع اور مؤثر قانون سازی کی جائے۔
Published: 12 Apr 2018, 5:34 PM IST
ادھر سوشل میڈیا پر بھی ہندوؤں نے اس کی مذمت کی ہے۔ پشاور کے رہائشی ہندو کیدارناتھ نے اس واقعہ پر اعتراض کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’’اگر ہم پاکستان میں برابر کے شہری ہیں تو یہ کیا ہے؟ یہ اسلام میں تو نہیں ہے۔ ہم اس کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں۔ ہم پاکستانی ہیں لیکن سب سے پہلے ہم ہندو ہیں۔ اس فیس بک پیج کے خلاف ایکشن لیا جانا چاہئے۔ ‘‘
Published: 12 Apr 2018, 5:34 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Apr 2018, 5:34 PM IST
تصویر: پریس ریلیز