اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اپیل پر شروع کی جانے والی جیل بھرو تحریک کے دوسرے روز آج خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رہنما گرفتاریاں دیں گے، جبکہ شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر محمد عاطف خان نے گرفتاری کے لیے اپنے نام درج کرانے والے تمام رہنماؤں اور کارکنوں سے گل بہار تھانے پہنچنے کی ہدایت کی۔
Published: undefined
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، مردان اور پشاور کے کارکنان گل بہار تھانے کے سامنے جی ٹی روڈ پر جمع ہوں، پی ٹی آئی کارکنان ہشت نگری چوک کی جانب روانہ ہوں گے جہاں وہ خود کو گرفتاری کے لیے پیش کریں گے۔ پی ٹی آئی پشاور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مابق آج گرفتاری کے لیے پیش ہونے والے رہنماؤں میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک، سابق گورنر شاہ فرمان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، محمد عاطف خان، اشتیاق ارمڑ، سابق ایم پی اے حاجی فضل الٰہی، ارباب وسیم، ملک واجد شامل ہیں۔
Published: undefined
اسد قیصر نے کہا کہ خوشی ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے سو موٹو ایکشن لیا ہے، ملک کے آئین کا تحفظ کرنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے، امید ہے کہ عدالت عظمیٰ اپنا آئینی کردار ادا کرے گی، عوام اس کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہماری جد وجہد ضرور رنگ لائے گی۔
Published: undefined
بیان کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک پرامن ہے، یہ مہم اپنے آئینی حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کا بہترین طریقہ ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی غریبوں کے لیے ناقابل برداشت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined