اسلام آباد: پاکستان کی قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا کر رہے وزیر اعلیٰ عمران خان کو اس وقت ایک بڑا جھٹکا لگا جب حکمت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم (متحدہ قومی موومنٹ) نے حزب اختلاف کی عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ دریں اثنا، رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا 'گیم اوور عمران خان' یعنی عمران خان کا کھیل ختم!
پاکستانی میڈیا کے مطابق متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے بظاہر قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق منحرف حکومتی ارکان کے بغیر ہی متحدہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں اکثریت مل گئی ہے تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔ قومی اسمبلی میں حکومت کے 164 ارکان رہ گئے ہیں جبکہ متحدہ اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 177 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دیر رات گئے ٹوئٹ کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاہدہ کی اطلاع دی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مذکورہ معاہدے کی توثیق کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج میڈیا کو پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
ادھر، ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدے نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی اور ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد باضابطہ طور پر میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز