پاکستان

عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان ایک بار پھر رشتہ ازدواج سے منسلک، خود ٹوئٹ کر دی جانکاری

ریحام خان کی یہ تیسری شادی ہے، انھوں نے عمران خان سے دوسری شادی جنوری 2015 میں کی تھی لیکن یہ رشتہ زیادہ نہیں چل سکا تھا اور تقریباً 9 ماہ بعد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔ وہ عمران خان کی دوسری بیوی تھیں لیکن ان کا رشتہ زیادہ نہیں چلا تھا اور پھر دونوں الگ ہو گئے تھے۔ بعد ازاں عمران خان نے تیسری شادی بشریٰ مانیکا سے کر لی تھی۔ عمران خان سے رشتہ ٹوٹنے کے بعد سے ہی ریحان خان نے ان کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پیشہ سے صحافی ریحام خان کی تازہ شادی بھی تیسری شادی ہے۔ عمران خان کے ساتھ ان کی دوسری شادی ہوئی تھی۔ تازہ شادی کے بارے میں ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے لوگوں کو جانکاری دی ہے۔ انھوں نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا ہے ’جسٹ میریڈ‘۔ حالانکہ یہ جانکاری انھوں نے دی ہے کہ ان کے شوہر کا نام کیا ہے، یا پھر ان کا تعلق کس شعبہ سے ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے ہی ریحام خان ایک تقریب میں بطور مہمان دکھائی دی تھیں۔ وہاں انھوں نے ’پھر سے پیار حاصل کرنے‘ کا تذکرہ کیا تھا۔ انھوں نے بتایا تھا کہ وہ دو ناکام شادیوں کا تجربہ کر چکی ہیں، اور اب انھوں نے ایک بار پھر تیسری شادی کرنے کی خبر شیئر کر ظاہر کر دیا ہے کہ وہ دو ناکامیوں کے بعد ایک بار پھر ہمت و حوصلہ کے ساتھ ازدواجی زندگی شروع کر رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined