اسلام آباد: کرکٹر سے سیاستداں بنے پاکستان تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے بشری مانیكا سے شادی کی تصدیق کی ہے جو سابق کپتان-سیاستداں کی تیسری شادی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر 65 سالہ عمران کی تیسری شادی کی تصویر جاری کی گئی ہے اور انہیں مبارکباد بھی دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے لکھا ’’اتوار 18 فروری کو رات نو بجے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے درمیان آج نکاح ہوا‘‘۔
دریں اثنا تحریک انصاف کے لیڈر فواد چوہدری نے بھی کہا ہے کہ عمران خان کے نکاح کی تصدیق کرتا ہوں، نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔
Published: 19 Feb 2018, 9:25 AM IST
مرکزی سکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ قیادت اور کارکنان کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں، نکاح کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوئی، جس کا اہتمام چیئرمین تحریک انصاف کے برادر نسبتی احمد وٹو کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔
Published: 19 Feb 2018, 9:25 AM IST
فواد چوہدری نے کہا کہ معروف عالم دین مفتی محمد سعید خان نے نکاح خوانی کی سعادت حاصل کی، چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ کی والدہ سمیت دیگر اقرباء نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے۔
Published: 19 Feb 2018, 9:25 AM IST
.
عمران خان کی پہلی شادی سنہ 1995ء میں برطانوی ارب پتی سر جیمز گولڈ اسمتھ کی بیٹی جیمیما گولڈ اسمتھ سے ہوئی تھی۔ جیمیا گولڈ اسمتھ نے شادی سے پہلے اسلام قبول کر لیا اور ان کا اسلامی نام جمائما خان ہے۔ سنہ 2004ء کو انھوں نے طلاق کا اعلان کر دیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مصروف زندگی کی وجہ سے انھیں وقت نہیں دے پاتے تھے۔
Published: 19 Feb 2018, 9:25 AM IST
.
عمران خان نے دوسری شادی برطانوی و پاکستانی صحافی ریحام خان سے سنہ 2014 میں کی تھی۔ اگرچہ یہ شادی کچھ ہی عرصہ تک چل سکی۔ سنہ 2015ء میں دونوں نے طلاق کی کارروائی شروع کرنے کی تصدیق کر دی۔
Published: 19 Feb 2018, 9:25 AM IST
.
Published: 19 Feb 2018, 9:25 AM IST
عمران خان نے تیسری شادی روحانی رہنما بشری مانیکا سے کر لی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق بشریٰ مانیکا سے عمران خان کی پہلی ملاقات 2015 میں انتخاب سے قبل ہوئی تھی۔ بشریٰ پانچ بچوں کی ماں ہیں اور انہوں نے حال ہی میں اپنے سابق شوہرخاورفرید سے خلع لی ہے۔ بشریٰ مانیکا کی عمر تقریباً 50 سال ہے اوران کاتعلق پاک پتن کے وٹو خاندان سے ہے۔ بشریٰ کے دو بیٹے ابراہیم اور موسیٰ نے 2013 میں ایچ ای سن کالج لاہورسے گریجویشن مکمل کی ہے اور اب بیرون ملک تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ تین بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی مہرو صوبائی رکن اسمبلی میاں عطا مانیکا کی بہو ہیں۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: 19 Feb 2018, 9:25 AM IST
یہ بھی پڑھیں:
Published: 19 Feb 2018, 9:25 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 Feb 2018, 9:25 AM IST
تصویر: پریس ریلیز