پاکستان کی حکومت نے اتوار کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عمران خان اب ملک کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز نہیں ہیں۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’صدر پاکستان کی طرف سے 3 اپریل 2022 کو وزارت پارلیمانی امور کے ذریعے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 48 (1) کے ساتھ پڑھے گئے آرٹیکل 58(1) کے مطابق پاکستان اسمبلی کی تحلیل کے نتیجے میں، عمران احمد خان نیازی اب ملک کے وزیر اعظم نہیں رہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔‘‘
Published: 04 Apr 2022, 6:11 AM IST
ویسے ابھی پورا معاملہ عدالت میں زیر غور ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہی صحیح صورتحال سامنے آئے گی۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کی برخاستگی اور اس کے نتیجے میں ایوان کی تحلیل کے بعد، سپریم کورٹ نے اتوار کو تمام ریاستی اداروں کو کسی بھی "غیر آئینی" قدم اٹھانے سے روک دیا۔
Published: 04 Apr 2022, 6:11 AM IST
قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے چند گھنٹے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سابق کرکٹر سے سیاست دان بنے عمران خان مزید 15 دن تک اقتدار میں رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اس بات پر زور دے رہے تھے کہ موجودہ سیاسی بحران کے دوران انتخابات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔
Published: 04 Apr 2022, 6:11 AM IST
پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کی برخاستگی کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے یہ واضح کیا کہ عوام کو انتخابات کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ عمران خان نے کہا، ’’میں پاکستان کے لوگوں سے انتخابات کی تیاری کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔‘‘ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ انتخابات 90 دن میں ہوں گے۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ’غیر آئینی‘ قرار دیتے ہوئے کل رد کر دیا تھا۔ واضح رہے ووٹنگ سے چند گھنٹے قبل اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد سوری صدارت پر تھے۔
Published: 04 Apr 2022, 6:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Apr 2022, 6:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز