پاکستان

پاکستان: ’12 اگست کو اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلے کرا دیں گے الیکشن‘، الیکشن کمیشن کا بیان

ظفر اقبال نے جانکاری دی کہ الیکشن پرانی حلقہ بندیوں کے مطابق کرائے جائیں گے، الیکشن کے لیے واٹر مارک پیپر لے لیے گئے ہیں اور تمام اداروں سے رابطہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان
الیکشن کمیشن آف پاکستان تصویر آئی اے این ایس

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اسپیشل سکریٹری ظفر اقبال اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 12 اگست کو مدت مکمل ہونے پر اگر اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلےالیکشن کرا دیں گے۔ اگر اس سے قبل اسمبلی تحلیل ہوئی تو پھر 3 ماہ میں الیکشن کرا لیں گے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ظفر اقبال نے مزید جانکاری دی کہ الیکشن پرانی حلقہ بندیوں کے مطابق کرائے جائیں گے، الیکشن کے لیے واٹر مارک پیپر لے لیے گئے ہیں، تمام اداروں سے رابطہ ہے اور  ڈی آر او-آر او کے لیے عدلیہ سے رجوع کیا گیا ہے۔ ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک میں انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے اور اس کے لیے سبھی مواد بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔ یہاں تک کہ رجسٹرار ہائی کورٹس سے آر اوز کے لیے درخواست بھی کی گئی ہے۔

Published: undefined

اسپیشل سکریٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں اپنے افسران، انتظامی افسران اور جوڈیشیل افسران کو استعمال کر سکتا ہے اور انتخابات نئی انتخابی اصلاحات کے مطابق کرائیں گے۔ علاوہ ازیں سکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا معاملہ عدالت میں ہے اور سیاست میں کالے دھن سے سسٹم کو نقصان ہو  رہا ہے۔ انھوں نے ساتھ ہی کہا کہ ایک سال میں اس کا تدارک نہیں کیا جا سکتا بلکہ ٹیکس قوانین کو بہتر کرنا ہوگا۔

Published: undefined

پولیٹیکل فائنانس وِنگ کے مسعود شیروانی نے کہا کہ پولیٹیکل فائنانس منیجمٹ انفارمیشن سسٹم قائم کیا گیا ہے۔ متعلقہ ریگولیٹر بشمول نادرا، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، ایس ای سی پی سے ڈاٹا لیا جائے گا اور ان سے پروٹوکول معاہدہ کیا جا چکا ہے۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے لیے بھی اصول تیار کیے گئے ہیں اور آڈٹ رپورٹ کے لیے معیار طے کیے گئے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی جانکاری دی کہ سیاسی جماعتوں کو فائنانس کے حوالے سے چیک لسٹ دیں گے اور سیاسی جماعتوں کے اثاثے ویب سائٹ پر ڈالے جائیں گے۔

(اِن پُٹ: جیو نیوز)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined