پاکستان

جیل میں بند حافظ سعید کر رہا ہندوستان پر حملے کی تیاری، کئی دیگر دہشت گرد تنظیموں سے ملایا ہاتھ!

یوں تو پاکستان نے حافظ سعید پر پابندی عائد کر دی ہے، لیکن سچ بہت الگ ہے۔ خبروں کے مطابق حافظ سعید چھوٹی چھوٹی دہشت گرد تنظیموں سے ہاتھ ملا کر ہندوستان کے خلاف ایک بڑی سازش کی تیاری کر رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کہنے کو تو پاکستان نے دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ اور اس کے سرغنہ حافظ سعید پر پابندی عائد کر دی ہے۔ لیکن سچائی اس سے بہت الگ ہے۔ خبروں کے مطابق پابندی عائد کیے جانے کے باوجود یہ دہشت گرد تنظیم چھوٹی چھوٹی پابندی عائد تنظیموں کے ساتھ مل کر دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کے فراق میں ہے۔ خفیہ ایجنسی ذرائع کی مانیں تو لشکر طیبہ کی معاون تنظیم جماعت الدعوۃ ٹیرر فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کرنے کے لیے دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

Published: 13 Aug 2019, 11:10 AM IST

واضح رہے کہ حافظ سعید کو حال ہی میں گوجرانوالہ میں کاونٹر ٹیررزم پولس نے گرفتار کیا تھا۔ اسے دہشت گردوں کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ حافظ سعید سال 2008 میں ہوئے ممبئی دھماکہ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ اس حملے میں 160 سے زیادہ لوگوں کی جان گئی تھی۔ بتا دیں کہ حافظ سعید کی گرفتاری اور اس کی تنظیم پر پابندی لگانے کی کارروائی، پیرس کے مالی نگرانی ادارہ فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی تنبیہ کے بعد ہوئی۔

Published: 13 Aug 2019, 11:10 AM IST

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی میٹنگ میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ پاکستان کے لیے تنبیہ جاری کی گئی تھی کہ اگر پاکستان ستمبر تک دہشت گردی کے خلاف سخت قدم نہیں اٹھاتا ہے تو اسے بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ گرے لسٹ میں شامل ہونے سے پاکستان کو 10 ارب ڈالر کا نقصان پہلے ہی ہو چکا ہے۔

Published: 13 Aug 2019, 11:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Aug 2019, 11:10 AM IST