پاکستان

پاکستان: کلثوم نواز کے انتقال کے سبب پارلیمانی اجلاس مؤخر

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہلیہ کلثوم نواز کے جنازہ کے پیش نظر ممکنہ تنقید سے بچنے اور اپوزیشن پارٹیوں کی درخواست پر حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: پاکستان حکومت نے صدر کے خطاب کے لئے جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور جمعہ سے باقاعدہ سیشن اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر فی الحال منسوخ کر دیا ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہلیہ کلثوم نواز کے جنازہ کے پیش نظر ممکنہ تنقید سے بچنے اور اپوزیشن پارٹیوں کی درخواست پر حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات (آج) کو طلب کیا تھا جس میں انہیں بطور صدر اپنا پہلا خطاب کرنا تھا تاہم سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی لندن میں نماز جنازہ کے پیش نظر اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

Published: undefined

روزنامہ ’ڈان‘ کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی اور ساتھ ہی اپوزیشن نے بھی مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست کی۔حکومت نے ارادہ ظاہر کیا تھا کہ نئی قومی اسمبلی کا پہلا ریگولر اجلاس 14 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگا، جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر رواں مالی سال کے اگلے 10 ماہ کے لیے نیا مالی (بجٹ) پیش کریں گے۔

اس ضمن میں حکومت کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو سمن جاری کیا تھا تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومتی فیصلے پر احتجاج کیا کہ بیگم کلثوم کی موت کی وجہ سے پارٹی نے تین روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے بتایا کہ پارٹی نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بات کی جنہوں نے حکومتی قیادت اور اسپیکر اسد قیصر سے درخواست کی کہ اسمبلی کا مشترکہ اجلاس ملتوی کردیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined