پاکستانی عدلیہ میں حکومت پاکستان کی مداخلت سے متعلق خبریں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔ اب اس معاملے میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ دراصل لاہور ہائی کورٹ میں عدالتی معاملوں میں حکومت کی مداخلت کو لے کر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ’’عدالتی معاملوں میں حکومت کی مداخلت برداشت نہیں، یہ اب جلد ہی ختم ہو جائے گی۔ عدلیہ میں حکومت کی مداخلت سے ہمیں اس یقین کے ساتھ لڑنا ہوگا کہ یہ جلد ہی ختم ہو جائے گی۔‘‘
Published: undefined
لاہور ہائی کورٹ کے جج نے اپنی بات عدالت میں رکھتے ہوئے کہا کہ عدلیہ بغیر کی خوف یا لالچ کے اپنی ذمہ داریوں کو نبھا رہی ہے۔ عدلیہ میں حکومت کی مداخلت ختم ہو جائے گی، اور میرا تجربہ مجھے بتاتا ہے کہ یہ جلد ہی ختم ہو جائے گی۔ چیف جسٹس کا یہ تبصرہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کی طرف سے 25 مارچ کو سپریم کورٹ کے نام لکھے ایک خط کے بعد آیا ہے جس میں خفیہ ایجنسیوں پر عدالتی معاملوں میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
Published: undefined
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فیض عیسیٰ سے عدالتی ذمہ داریوں میں حکومت کی مداخلت یا ججوں کو اس طرح سے ڈرانے کی جانچ کرنے کے لیے ایک عدالتی اجلاس بلانے کے لیے کہا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کے بعد عدلیہ کی آزادی خطرے میں بتائی جا رہی تھی۔ حال ہی میں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ انھیں ملک کے کچھ اداروں کی طرف سے عدلیہ میں مداخلت کے بارے میں تحریری اور زبانی دونوں طریقے سے شکایتیں ملی ہیں۔ چیف جسٹس شہزاد احمد نے کہا تھا کہ ہمیں اداروں کے خلاف شکایتیں ملی ہیں کہ وہ عدلیہ میں مداخلت کر رہی ہیں، میں ان کے نام یہاں لینا درست نہیں سمجھتا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز