پاکستان

سابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری گرفتار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج ہی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو زبردست جھٹکا دیا اور دونوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی عرضی خارج کرتے ہوئے ایجنسیوں کو دونوں کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: نیشنل اکاؤنٹی بیلیٹی بیورو (نیب) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی اجازت کے بعد فرضی کھاتہ معاملہ میں پیر کے دن سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا۔ عدالت کی اجازت کے بعد نیب کے افسران اسلام آباد میں واقع زرداری کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں حراست میں لے لیا۔

Published: undefined

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج ہی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو اس وقت زبردست جھٹکا دیا اور دونوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی عرضی خارج کرتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ایجنسیوں کو دونوں کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محمد اختر کیانی کی بنچ نے فرضی کھاتہ معاملے میں دونوں کی مستقل ضمات کی عرضی کی سماعت کی تھی۔

Published: undefined

یہ معاملہ مبینہ فرضی کھاتوں کے ذریعہ سے دونوں لیڈروں کی نجی کمپنیوں کے ساتھ لاکھوں کے لین دین سے جڑا ہے۔ زرداری کو گرفتار کرنے سے پہلے نیب کے افسران نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو اس کی اطلاع دی تھی۔ نیب کے ترجمان بلال پنو کے مطابق آصف زرداری کی گرفتاری کے متعلق قومی اسمبلی کے اسپیکر کو مطلع کر دیا گیا ہے اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو بھی طبی معائنے کے لیے بلایا گیا ہے۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لیے کل احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ سابق صدر زرداری 28 مارچ سے لے کر اب تک عبوری ضمانت پر تھے جس میں 5 مرتبہ توسیع کی جا چکی تھی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ایک اکاؤنٹ سے مشکوک منتقلی کا مقدمہ درج کیا جس کے بعد کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے جن سے مشکوک منتقلیاں کی گئیں۔ ایف آئی اے کا دعویٰ ہے کہ ان مشکوک منتقلیوں سے مستفید ہونے والوں میں متحدہ عرب امارات کے نصیر عبداللہ لوطہ گروپ کے سربراہ عبداللہ لوطہ، آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور، اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید، ان کے بیٹے، بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے داماد ملک زین شامل ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined