پاکستان

سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف 'آزادی مارچ' کے دوران سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ دائر کیا

عمران خان کی فائل تصویر آئی اے این ایس
عمران خان کی فائل تصویر آئی اے این ایس 

اسلام آباد: پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے جمعرات کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف 'آزادی مارچ' کے دوران سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ دائر کیا۔

Published: undefined

جیو نیوز نے رپورٹ کیا کہ یہ اقدام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سپریم کورٹ کی ہدایات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلام آباد کے محدود ریڈ زون میں واقع ڈی چوک پر جلسہ کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔ سپریم کورٹ نے درخواست کی اجازت دے دی ہے اور معاملے کی سماعت کے لیے ایک بڑی بینچ تشکیل دی ہے۔

Published: undefined

بدھ کو پی ٹی آئی کے حامیوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی جب وہ اٹک پل پر بیریئر ہٹا کر صوبہ پنجاب میں داخل ہوئے جس کے بعد کارکن زبردستی دارالحکومت کے ڈی چوک میں داخل ہو گئے۔ دریں اثناء عمران خان نے کہا کہ ان کے حامی اس وقت تک اسلام آباد کا ڈی چوک خالی نہیں کریں گے جب تک حکومت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جاتا۔

Published: undefined

ایک ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی سربراہ نے تمام پاکستانیوں سے کہا تھا کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں سڑکوں پر نکل آئیں۔ اسلام آباد کے ڈی چوک پر عمران خان کے خطاب سے قبل احتجاج پرتشدد ہو گیا اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔ تشدد کے دوران پارٹی کے کچھ کارکنوں نے جنگ اور جیو نیوز کے دفتر کی عمارت پر پتھراؤ بھی کیا۔ پتھراؤ سے کچھ میڈیا والے زخمی ہوئے، نیوز روم کو بھی نقصان پہنچا اور ڈی ایس این جی وین کو بھی نقصان پہنچا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined