پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق صدر شہریار خان کا آج 89 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ پی سی بی نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ یہ جانکاری دی اور بتایا کہ انھوں نے لاہور میں اپنی آخری سانس لی۔ شہریار خان کے انتقال سے پورے پاکستان کرکٹ ورلڈ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریار خان نے دو الگ الگ مدت کار میں پی سی بی صدر کی شکل میں کام کیا۔ انھوں نے 1999 کے دوران دورۂ ہند اور آئی سی سی عالمی کپ 2003 کے دوران پاکستانی مینس ٹیم کے منیجر کا بھی کردار نبھایا تھا۔
Published: undefined
پی سی بی نے ہفتہ کے روز جاری پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان کرٹ بورڈ، بورڈ کے صدر، بورڈ آف گورنرس اور سبھی ملازمین آج صبح لاہور میں سابق پی سی بی صدر شہریار خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔ شہریار خان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی ظاہر کرتے ہیں اور گزشتہ دہائی کے دوران پاکستان میں کرکٹ کو واپس لانے میں اہم شخصیات میں سے ایک کی شکل میں انھیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہتا ہے۔
Published: undefined
پی سی بی کے موجودہ صدر محسن نقوی نے شہریار خان کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میں سابق پی سی بی صدر شہریار خان کے انتقال پر گہری ہمدردی اور غم ظاہر کرتا ہوں۔ وہ ایک اچھے منتظم تھے اور انھوں نے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ پاکستان کرکٹ کی خدمت کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined