پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ نگران وزیراعظم کے لیے پانچ ناموں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔ دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہےکہ نگران وزیراعظم کے عہدے کے لیے سیاستدان کو منتخب کیا جائے گا جس کے لیے 5 نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہےخواجہ آصف نے بتایا کہ اس سلسلے میں انہیں کوئی پیشکش نہیں کی گئی ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے مل کر اس حوالے سے 4 سے 5 نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں جب کہ نگران ویراعظم کے لیے کوئی ایک نام ایک ہفتے میں فائنل کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہےکہ نگران وزیراعظم کے لیے پانچ نام ان سے شیئر کرلیے گئے ہیں۔
Published: undefined
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اتحادی جماعتیں مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گی، میرے نزدیک ہمارے لیے بہتر ہےکہ الیکشن 90 روز میں ہوجانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہوں، میرے خیال سے اسمبلیاں مدت پورے ہونے سے دو روز قبل تحلیل کردی جائیں ۔
Published: undefined
وزیردفاع نے ایک بار پھر واضح کیا کہ نگران وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی انہوں نے خود ایسی کوئی خواہش ظاہر کی ہے، اسحاق ڈار نے کسی بھی فورم پر ایسا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ نگران وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں۔
Published: undefined
رواں ہفتے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ مسلم لیگ (ن) نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم لیگی قیادت نے ان خبروں کی تردید کردی تھی جب کہ ڈار کو نگران وزیراعظم بنائے جانے کی خبروں پر پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی اعتراضات سامنے آئے تھے۔
Published: undefined
نگران وزیراعظم کے حوالے سے جمعہ کے روز جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نگران وزیراعظم کے معاملے پر حتمی فیصلہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کے بعد کریں گے۔علاوہ ازیں اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی بھی وزیراعظم سے جلد ملاقات کا امکان ہے۔
Published: undefined
راجہ ریاض نے نگران وزیراعظم کے لیے پہلے اسحاق ڈار کے نام کی مخالفت کی تھی تاہم بعد میں اس کی حمایت بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اگراسحاق ڈار نگران وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہونگے تو انہیں پارٹی اور اپنی سینیٹ کی سیٹ چھوڑنا پڑے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز