پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ون ڈے میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے ۔تیز بارش کی وجہ سے کراچی کا نیشنل ا سٹیڈیم تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جس کے بعد امپائرز اور میچ ریفری نے گراؤنڈ اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
Published: 28 Sep 2019, 7:00 AM IST
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نے سری لنکاکے خلاف دوسرے ون ڈے کا پروگرام تبدیل کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا مقابلہ اتوار کو کھیلا جانا تھا ۔پی سی بی ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز کی مشاورت سے کیا جارہاہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج کے مقابلے کے ٹکٹ خریدنے والے شائقین کو پیسے واپس کرنےکا اعلان کیا ہے ۔
Published: 28 Sep 2019, 7:00 AM IST
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان منسوخ ہونےوالا میچ نیشنل اسٹیڈیم کی تاریخ کا پہلا میچ ہے جو بارش کے باعث منسوخ ہوا۔آج کے میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں تین ایک روزہ میچ منسوخ ہو چکے ہیں، پہلا میچ 1982میں آسٹریلیا کےخلاف عوام کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے منسوخ ہوا۔دوسرا میچ بھی آسٹریلیا کے خلاف 1988 میں ہنگامہ آرائی کے باعث منسوخ ہوا جبکہ تیسرا میچ ہندستان کےخلاف 1989 میں منسوخ ہوا،نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے دو ٹیسٹ میچ بھی 1984 اور 2004میں منسوخ ہو چکے ہیں۔
Published: 28 Sep 2019, 7:00 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Sep 2019, 7:00 AM IST
تصویر: پریس ریلیز