پاکستان

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، رہائش گاہ پر پہنچی پولیس

عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے سامنے مظاہرے کے سلسلے میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق انہیں بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے

<div class="paragraphs"><p>عمران خان کی فائل تصویر</p></div>

عمران خان کی فائل تصویر

 

اسلام آباد: اپریل 2022 میں پاکستان کا اقتدار گنوانے کے بعد سے سابق وزیر اعظم عمران خان کو لگاتار مشکلات کا سامنا ہے اور اب انہیں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس عمران خان کو کسی بھی وقت گرفتار کر سکتی ہے۔ پولیس عمران خان کی رہائش گاہ پر بھی پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد عمران خان کے حامیوں کا ان کی رہائش گاہ کے باہر اجتماع شروع ہو گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پاکستان کی ایک عدالت نے بدھ (15 فروری) کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے مظاہرے کے سلسلہ میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متعلقہ کیس کی سماعت میں شرکت نہ کرنے پر عمران خان کی درخواست مسترد کی تھی۔

Published: undefined

عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ طبی بنیادوں پر عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے کافی وقت دیا گیا لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔ اس پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان گزشتہ سال اپنے اوپر ہونے والے حملے سے صحت یاب نہیں ہوئے ہیں اور انہیں عدالت میں پیش ہونے کا ایک آخری موقع دیا جائے۔ تاہم درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ چونکہ عدالت کسی عام آدمی کو اس طرح کی راحت فراہم نہیں کرتی، لہذا عمران خان جیسے بااثر شخص کو بھی راحت نہیں دی جائے گی۔

Published: undefined

گزشتہ سماعت میں عدالت نے عمران خان کی ورچوئل سماعت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عدالت نے عمران خان کو 15 فروری کو ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی تھی، تاہم عمران خان پیش نہیں ہوئے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ سال ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس میں عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔ جس کے بعد عمران خان کی جماعت تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا تھا۔ اس معاملے میں گزشتہ سال اکتوبر میں پولیس نے انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی تھی۔ اس کیس میں عمران خان کو عدالت سے عبوری مہلت مل گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined