پیرس: انسداد دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں سے متعلق فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے گا۔ یہ فیصلہ ایف اے ٹی ایف کے 21 اکتوبر کو شروع ہونے والے سہ روزہ اجلاس میں کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کی تمام 27 پیرامیٹرز پر عمل کرنے میں ناکام قرار دیا گیا ہے۔ اجلاس میں ترکی نے پاکستان کا دفاع کیا، اور اسے گرے لسٹ سے باہر کرنے کی وکالت کی۔
Published: undefined
پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی کوشش میں تھا، لیکن پاکستان ابھی اس میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگتا رہا ہے اور وہ ایف اے ٹی ایف کے معیاروں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے، جس کے بعد پاکستان کو ایک بار پھر گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں ترکی نے تجویز پیش کی کہ ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے باقی 6 معیارات پر پورا اترنے کا انتظار کرنے کے بجائے ممبران کو پاکستان کے اچھے کام پر غور کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ ایک ایف اے ٹی ایف آن-سائٹ ٹیم کو اپنے تجزیے کو حتمی شکل دینے کے لئے پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined