پاکستان

پاکستان میں کورونا کے ٹیکے فروخت کرنے والا فرضی ڈاکٹر گرفتار

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے کورونا وائرس کی جعلی ویکسین فروخت کر رہا تھا

پاکستان میں ٹیکہ کاری کی علامتی تصویر / Getty Images
پاکستان میں ٹیکہ کاری کی علامتی تصویر / Getty Images 

کراچی: پاکستان کے کراچی شہر میں ایک کلینک پر غیر قانونی طریقے سے کووڈ- 19 کے ٹیکے فروخت کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، اس سلسلے میں پولس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے کورونا وائرس کی جعلی ویکسین فروخت کر رہا تھا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق پولیس کے ایک عہدیدار عمران مرزا نے کہا کہ ’’ڈیفنس پولیس نے سید دیدار علی نامی ایک جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کیا ہے، جو ایک کلینک میں کورونا وائرس کی جعلی ویکسین فروخت کر رہا تھا۔‘‘ پولیس نے مشتبہ شخص کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 419 (بھیس بدل کر دھوکا دینے) اور 420 (فریب) کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

Published: undefined

پولس حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں گرفتار ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ اس نے ویکسین کی خوراکیں کس طرح حاصل کیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی معلوم کیا جا رہا ہے کہ لوگوں کو جو ویکسین غیر قانونی طور پر دی جا رہی تھی وہ اصلی ہے یا نقلی!

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined